the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مصر کے مختلف شہروں میں حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کا تختہ الٹنے والے 25 جنوری کے انقلاب کی 5 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اقتدار پر فوجی قبضے کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نصرسیٹی، اسماعیلیہ، بنی سویف، قلیوبیہ اور کرداسہ میں جمع ہونے والے سیکڑوں مظاہرین نے قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے قبضے اور صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف نعرے لگائے ۔

انہوں نے



مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی تصاویر اور رابعہ کی علامت والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔پولیس، پیرا ملٹری اور فوج کی طرف سے ضلعی مراکز میں بھاری حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان کوئی ناخوشگواربڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

الاخوان المسلمین کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے شروع ہونے والی احتجاجی مظاہروں کی لہر دوبارہ سے انقلاب کو کامیاب بنائے گی۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.